ہومNationalکانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں حکومت کو گھیرنے پر تبادلہ خیال

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں حکومت کو گھیرنے پر تبادلہ خیال

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی صدارت میں منگل کو یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں حکومت کو گھیرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ میں زیر بحث مسائل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مختلف لیڈروں نے اپنی تجاویز پیش کیں میٹنگ کے بعد، مسٹرگاندھی کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کی طرف مارچ کیا اور حکومت سے بدعنوانی کو شہ دینے اور پارلیمنٹ میں من مانی نہ کرنے کو لے کر نعرہ بازی کی۔ اس دوران کئی لیڈروں نے اپنے ہاتھوں میں بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ مارچ کے بعد تمام ارکان پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان کی طرف روانہ ہوئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version