ہومNationalدوردرشن اور آکاش وانی پر مفت نشریاتی وقت کے لیے پارٹیوں کو...

دوردرشن اور آکاش وانی پر مفت نشریاتی وقت کے لیے پارٹیوں کو ڈیجیٹل واؤچر جاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 23 مارچ (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے آسام اور کیرالہ سمیت چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے دوران حصہ لینے والی قومی اور ریاستی سطح کی منظور شدہ جماعتوں کو دوردرشن اور آکاش وانی پر مفت نشریاتی وقت کے لیے ڈیجیٹل واؤچر الاٹ کر دیے ہیں۔کمیشن نے پیر کے روز بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کی دفعہ 39اے کے تحت آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے دوران دوردرشن اور آکاش وانی پر قومی اور ریاستی سطح کی منظور شدہ سیاسی جماعتوں کو براڈکاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کا وقت الاٹ کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق، آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کو اسمبلی انتخابات کے لیے ڈیجیٹل ٹائم واؤچرز جاری کیے گئے ہیں۔ان انتخابات میں ان سرکاری نشریاتی اداروں پر نشریات کی مدت ہر مرحلے میں امیدواروں کی فہرست شائع ہونے کی تاریخ سے لے کر پولنگ کی تاریخ سے دو دن پہلے تک مقرر کی جائے گی۔ ٹیلی کاسٹ کا شیڈول ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر سیاسی جماعتوں کے مجاز نمائندوں اور متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے حکام کی موجودگی میں لاٹری (ڈرا) کے ذریعے پہلے سے طے کیا جائے گا۔اس اسکیم کے تحت، ہر سیاسی جماعت کو دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو دونوں پر مفت براڈکاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کے لیے کم از کم 45 منٹ کا وقت دیا گیا ہے، جو ریاست کے علاقائی نیٹ ورک پر یکساں طور پر فراہم کیا جائے گا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کو اضافی وقت بھی دیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مقررہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پیشگی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ جمع کرانی ہوگی۔ ریکارڈنگ پرسار بھارتی کے مقرر کردہ تکنیکی معیارات پر پورا اترنے والے اسٹوڈیوز میں یا دوردرشن اور آکاش وانی کے مراکز میں کی جا سکتی ہے۔پارٹی نشریات کے علاوہ، پرسار بھارتی کارپوریشن دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر زیادہ سے زیادہ دو پینل مباحثوں کا اہتمام کرے گی۔ ہر اہل سیاسی جماعت اس پروگرام کے لیے ایک نمائندہ نامزد کر سکتی ہے، جس کی نظامت ایک منظور شدہ کوآرڈینیٹر کرے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.