ہومNationalانحراف معاملہ۔آئندہ ہفتہ تک فیصلہ کریں یا توہین عدالت کیلئے تیاررہیں

انحراف معاملہ۔آئندہ ہفتہ تک فیصلہ کریں یا توہین عدالت کیلئے تیاررہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سپریم کورٹ کی اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کوہدایت

حیدرآباد 17نومبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ بی آر ایس کے منحرف ارکانِ اسمبلی کے خلاف دائر کی گئی نااہلی کی درخواستوں پر اگلے ہفتہ تک فیصلہ کریں، ورنہ توہینِ عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ میں غیر ضروری تاخیر ”سنگین توہینِ عدالت“ کے مترادف ہے۔عدالتِ عظمیٰ بی آر ایس کے رکنِ اسمبلی پی کوشک ریڈی کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی جنہوں نے 2023 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس کے دس ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کا مطالبہ کیا ہے۔ 31 جولائی کو عدالت نے اسپیکر کو تین ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ مدت 31 اکتوبر کو پوری ہوگئی جس کے بعد اسپیکر نے مزید دو ماہ کی مہلت مانگی۔اس اضافی وقت کی درخواست کی بی آر ایس مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئی۔ پیر کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اسپیکر کو ممکنہ توہینِ عدالت کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سخت ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر یا تو اگلے ہفتے تک منحرف ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ کریں، ورنہ نئے سال کی شام جیل میں گزارنے کے لئے تیار رہیں۔چیف جسٹس نے یہ بھی واضح کیا کہ اسپیکر کو آئینی استثنی حاصل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا ”انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ نیا سال کہاں منانا چاہتے ہیں۔“

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version