ہومNationalڈیزائن بھارت کے میراث اور مستقبل کی ترقی کی کلید ہے: پیوش...

ڈیزائن بھارت کے میراث اور مستقبل کی ترقی کی کلید ہے: پیوش گوئل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی جانب سے 44 ویں تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد ، 430 طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

نئی دہلی ، 28فروری (ہ س):ڈیزائن صرف جمالیات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ایک اختراع ہے جس کا ہندوستان کی میراث پر اثر  رہا ہے اور یہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ باتیں  تجارت و  صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے جمعرات 27 فروری 2025 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی) کی 44 ویں تقسیم اسناد کی تقریب  میں اپنے خطاب کے دوران کہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ نئے گریجویٹس اس ملک کی میراث اور مستقبل کے درمیان پْل کا کام کریں گے۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو ، گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ،تجارت  اور صنعتوں کے وزیر مملکت جناب جتین پرساد اور گورننگ کونسل کے اراکین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دنیا کے لیے’ میک ان انڈیا‘  اور ’ یزائن ان انڈیا‘ کی اپیل پر روشنی ڈالتے ہوئے ،وزیر گوئل نے کہا کہ نئے گریجویٹس اسے حقیقت میں تبدیل کریں گے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ گریجویٹس مسئلہ حل کرنے والے ، اختراع کار اور ڈیزائنر کے طور پر دنیا کے لیے کام کریں گے ۔ ’’آپ دنیا کے معمار بنیں گے ، دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے۔‘‘خلا سے لے کر سیمی کنڈکٹر تک کے شعبوں میں ڈیزائن کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ چندریان خلائی مشن کا پہلا مرحلہ سیٹلائٹ کا ڈیزائن تھا جو اس کی کامیابی کا باعث بنا ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی ڈیزائن کی صلاحیتوں کو آڈیو ویژول ٹیکنالوجی سے لے کر گیمنگ ، پائیداری ، کھلونے اور دیگر میں ظاہر ہوں گی ۔ڈیزائن میں امکانات لامتناہی ہیں۔ ہمیں ملک کے 140 کروڑ لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر نئے خیالات ، اختراعات پیدا کرنے ہیں۔ جامع ترقی اور ترقی ہمارے ملک کی مرضی اور طاقت ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں ایک نشان بنائیں ، متوجہ کریں  اور چھوڑیں۔ 44 ویں تقریب تقسیم اسناد میں مختلف شعبوں کے 430 طلباء  کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی طرف سے ڈگریاں  تفویض کی گئیں۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version