ہومNationalسی پی رادھا کرشنن نے نائب صدر کے انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی...

سی پی رادھا کرشنن نے نائب صدر کے انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 20 اگست (یواین آئی) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نائب صدر کے انتخاب کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر مسٹر مودی کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا اور این ڈی اے اتحادی جماعتوں کے سینئر لیڈران اور دیگر مرکزی وزراء بھی موجود تھے۔مسٹر رادھا کرشنن صبح راجیہ سبھا سکریٹریٹ گئے اور ریٹرننگ آفیسر اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وزیر اعظم نے مرکزی تجویز کنندہ کے طور پر نامزدگی کا پہلا سیٹ دیا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد مسٹر مودی نے مسٹر رادھا کرشنن سے مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے اور انتخابات 9 ستمبر کو ہونے والے ہیں، اسی دن شام کو گنتی ہوگی۔اپوزیشن انڈیا اتحاد نے اس الیکشن میں سپریم کورٹ کے وکیل بی سدرشن ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version