ہومNationalبھونیشور میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے احتجاج کرنے والے کانگریس...

بھونیشور میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنوں پر لاٹھی چارج

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
بھونیشور، 27 مارچ (یو این آئی):  اوڈیشہ پولیس نے پیر کوخواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف اوڈیشہ اسمبلی کی طرف مارچ کے دوران پرتشدد ہونے والے کانگریس کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔مارچ کے دوران کانگریس کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کرسیاں پھینکیں اور رکاوٹیں بھی توڑ دیں، جس کے بعد پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن فائر کیا۔اس دوران کئی کانگریس کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔کانگریس کے صدر بھکتا چرن داس نے پولیس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ کانگریس کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ یا تو کانگریس کارکنوں کو اسمبلی تک جانے کی اجازت دی جائے یا انہیں گرفتار کیا جائے۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج میں ریاستی کانگریس صدر بھکتا چرن داس، اوڈیشہ کانگریس کے انچارج اجے کمار للو، کانگریس ایم ایل اے اور پارٹی کے سینئر لیڈر سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب ہزاروں کانگریسی کارکنان، پولیس کی کارروائی سے بے خوف ہو کر، پولیس فورس پر حملہ کرتے رہے اور گاندھی مارگ کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ 

جب کانگریس کارکنوں نے جانے سے انکار کیا تو پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔مسٹر داس نے کہا کہ پارٹی ایجی ٹیشن کے اگلے مرحلے میں ریاست کے تمام بلاکس میں ‘نیا ئے ستیہ گرہ کا اہتمام کرے گی اور خواتین کی حفاظت کی مانگ اور ریاست میں ان کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version