ہومNationalکانگریس اتر پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں اتارے...

کانگریس اتر پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں اتارے گی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لیے انڈیا اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔کانگریس کے اتر پردیش امور کے انچارج اویناش پانڈے اور ریاستی کانگریس کے صدر اجے رائے نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کسی بھی سیٹ پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا “اتر پردیش میں 10 میں سے 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، لیکن آج یہ وقت اپنی تنظیم یا پارٹی کو بچانے کا نہیں ہے، بلکہ یہ وقت آئین اور بھائی چارے کی حفاظت کرنے کا ہے۔” اس کے پیش نظر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی اتر پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں اتارے گی، ہم انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی جیت کے لیے کوشش کریں گے۔کانگریس کے لیڈروں نے کہا “حال ہی میں اتر پردیش کانگریس کمیٹی کی قیادت میں تمام 10 اسمبلیوں میں ‘آئین بچاؤ قرارداد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اگر بی جے پی کو آج نہیں روکا گیا تو مستقبل میں آئین، بھائی چارہ اور باہمی ہم آہنگی نہیں رہے گی۔ یوپی کانگریس کے کارکنوں نے ان انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست دینے کا عزم کیا ہے، تاکہ 2027 کے آنے والے انتخابات میں اس کا مثبت اثر پڑے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں انڈیا اتحاد کے تمام امیدواروں کو کانگریس کارکنوں کی حمایت حاصل ہوگی اور ان کی جیت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version