ہومNationalکانگریس حکومت محنت کش گگ ورکرز کو انصاف دے رہی ہے: راہل

کانگریس حکومت محنت کش گگ ورکرز کو انصاف دے رہی ہے: راہل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 29 مئی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ گگ ورکرز کے مسئلہ کو حل کرنا کانگریس کی ترجیح ہے اور اس کے لیے کانگریس کی حکومت والی تمام ریاستوں میں قانون بنائے جا رہے ہیں جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا، "ریٹنگ نہیں، حق چاہیے، انسان ہیں ہم، غلام نہیں - بھارت جوڑو یاترا کے دوران جب میں گگ ورکرز سے ملا، تو یہ الفاظ میرے دل میں اترگئے۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے، ایک ایسا آرڈیننس لایا گیا ہے جو گگ ورکرز کو حقوق ،تحفظ اور احترام دیتا ہے ۔ یہ ورکرز دن رات ہمارے لئے کھانا، ضروری سامان اور سہولیات پہنچاتے ہیں، گرمی، سردی اور بارش تک کی پرواہ نہیں کرتے لیکن اکثر انہیں بغیر کسی وجہ ایپ سے ہٹا دیاجاتا ہے، بیمار ہونے پر چھٹی نہیں ملتی اور ان کی محنت کی کمائی کا فیصلہ خفیہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا، "اب یہ ناانصافی ختم ہوگی۔ یہ نیا قانون سماجی تحفظ، منصفانہ معاہدوں، اجرت کے تعین میں شفافیت، من مانی ایپ بلاکنگ کا خاتمہ، ٹیکنالوجی سے ترقی بھی ہونی چاہیے اور انصاف بھی ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا، "راجستھان نے اسے شروع کیا، کرناٹک نے راستہ دکھایا، اب تلنگانہ کی باری ہے۔ گگ اور پلیٹ فارم پر مبنی کام سے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں اور کام کاج کے تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ اس تبدیلی کے مرکز میں کارکنوں کے حقوق ہونے چاہئیں۔ یہ ہمارا ویژن ہے اور ہم اسے ہر ریاست اور پورے ملک تک لے جائیں گے۔"
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version