ہومNationalبہار انتخابات کو چیلنج کرتے ہوئے جن سوراج پہنچی سپریم کورٹ

بہار انتخابات کو چیلنج کرتے ہوئے جن سوراج پہنچی سپریم کورٹ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی)سیاسی پارٹیوں کے لئے انتخابات کے تعلق سے حکمتِ عملی بنانے والے پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج نے بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج میں ’’بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے انتخابات کو چیلنج کیا ہے اور دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر عرضی میں بہار حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خاتون روزگار اسکیم کے تحت خاتون ووٹروں کے بینک کھاتوں میں 10,000 روپے منتقل کیے گئے اور اس اسکیم میں نئے مستفیدین کے نام بھی شامل کیے گئے۔ عرضی کے مطابق، انتخابات کے دوران مستفیدین کے نام شامل کرنا اور فنڈز کی تقسیم غیر قانونی ہے اور آئین کے آرٹیکل 14، 21، 112، 202 اور 324 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 324 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 123 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی جائے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کے دونوں مرحلوں کے دوران جیویکا گروپ کی 1.8 لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کو تعینات کرنا غیر قانونی اور امتیازی تھا۔درخواست گزار نے مبینہ بدعنوانی کی بنیاد پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کے سبرامنیم بالاجی بنام تمل ناڈو (2013) مقدمے میں جاری ہدایات کو نافذ کیا جائے اور مفت اشیاء، براہِ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) اسکیموں اور فلاحی اقدامات پر واضح رہنما اصول جاری کیے جائیں۔عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام کے اعلان سے قبل برسراقتدار سیاسی جماعتوں کی جانب سے مفت اشیاء، ڈی بی ٹی اسکیموں اور فلاحی پروگراموں جیسی اسکیموں کے نفاذ کے لیے کم از کم چھ ماہ کی مدت مقرر کرے، کیونکہ یہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی پر مشتمل بنچ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version