ہومNationalبین الاقوامی حالات پرمرکز کی خاموشی تشویشناک: اکھلیش یادو

بین الاقوامی حالات پرمرکز کی خاموشی تشویشناک: اکھلیش یادو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لکھنؤ:5 مارچ (یواین آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدراکھلیش یادو نے امریکی۔اسرائیلی حملوں اور اس سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی حالات پرمرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے اثرات بحرِہند اورہندوستان کی سرحدوں کےنزدیک پہنچنا ملک کے عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے لیکن اس سنگین معاملے پر مرکز کی بی جے پی حکومت نے غیر معمولی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا،’’یہ واضح کیا جائے کہ اسے ‘خاموشی’ سمجھا جائے یا کسی خاص خوف کے باعث ‘گھگھی بندھ جانا’ کہا جائے۔ بی جے پی حکومت کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ ان کے ہونٹ کسی نے سل دیے ہیں۔ عوام پوچھ رہے ہیں کہ آخر آپ کا کون سا پتہ دبا ہوا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس لیے ملک کی حکومت، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا مؤقف واضح کریں۔ مگر کئی دن گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی بیان نہ آنے کے سبب اپوزیشن کو اس عالمی مسئلے پر بولنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ایس پی صدر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت کو آگے آ کر ملک کی آبی، زمینی اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.