نئی دہلی، 07 اکتوبر (یو این آئی) سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) نے جھارکھنڈ کے بوکارو اور کارگلی علاقے میں کارو اور کونار کول ہینڈلنگ پلانٹ پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔کوئلے کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق، ان پروجیکٹوں کے آغاز سے، جن کی کل تخمینہ لاگت 732 کروڑ روپے سے شروع کی گئی تھی، ریل کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل میں وقت اور وسائل کی کافی بچت ہوگی۔ ان دونوں منصوبوں کی صلاحیت بالترتیب 70 لاکھ ٹن سالانہ اور 50 لاکھ ٹن سالانہ ہوگی۔کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت ستیش چندر دوبے نے اتوار کو ان پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گرڈیہ کے ایم پی چندر پرکاش چودھری، برمو ایم ایل اے کمار جیمنگل (انوپ سنگھ)، کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین پی ایم پرساد، سی سی ایل کے سی ایم ڈی نیلیندو کمار سنگھ، سی سی ایل کے سینئر عہدیدار، مزدور یونین کے نمائندے اور دیگر متعلقہ فریقین موجود تھے۔ مسٹردوبے نے ’ایک پیڑماں کے نام‘ مہم کے تحت کونار پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران پودا بھی لگایا۔
