ہومNationalسی بی آئی عدالت نے کواپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی گھپلے میں چار...

سی بی آئی عدالت نے کواپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی گھپلے میں چار افراد کو سزا سنائی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 03 اپریل (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک عدالت نے کواپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ایک اسسٹنٹ رجسٹرار، ایک انسپکٹر اور دو دیگر افراد کو مختلف مدت کے لیے قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔راؤز ایونیو کی سی بی آئی عدالت نے کواپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار آفس میں تعینات اس وقت کے اسسٹنٹ رجسٹرار لیلا کرشن سیٹھ (ایل کے سیٹھ) اور اس وقت کے انسپکٹر گریڈ-III ظفر اقبال کو سزا سنائی۔ سیٹھ کو ایک سال کی قیدِ بامشقت، جبکہ اقبال کو ڈیڑھ سال کی قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ دونوں ملزمان پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔مزید برآں، ‘مہارانی اونتی بائی سی جی ایچ ایس سے متعلق کواپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں رام نارائن اگروال اور اوم پرکاش اگروال، جو کہ نجی افراد اور سوسائٹی کے عہدیدار ہیں، کو دو سال کی قیدِ بامشقت اور فی کس 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 08 نومبر 2006 کو یہ مقدمہ درج کیا تھا۔ الزامات میں رجسٹرار آف کواپریٹو سوسائٹیز (آر سی ایس) کے حکام اور دہلی میں کواپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے عہدیداروں کے درمیان ریکارڈ میں ہیرا پھیری کر کے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو اراضی کی الاٹمنٹ میں دھوکہ دینے کی ملی بھگت شامل تھی۔ اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد، سی بی آئی نے 2007 میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.