ہومNationalگھریلو گیس سلنڈر کی ریفلنگ کے لئے بکنگ اب 15 کے بجائے...

گھریلو گیس سلنڈر کی ریفلنگ کے لئے بکنگ اب 15 کے بجائے 25 دن بعد ہوگی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پریاگ راج 10مارچ (یواین آئی)بین الاقوامی حالات کے باعث رسوئی گیس کی فراہمی پر بڑھتے دباؤ کو دیکھتے ہوئے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی بکنگ کے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب صارفین پہلے کی طرح 15 دن کے بجائے 25 دن بعد ہی دوسرے سلنڈر کی بکنگ کرا سکیں گے۔انتظامی حکام کے مطابق عالمی حالات کی وجہ سے گیس کی دستیابی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث کچھ علاقوں میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ تاہم انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں کیونکہ گیس کی سپلائی پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (شہری رسد) وجے شرما نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے پانچ مارچ کے حکم کے مطابق ضلع کے تمام اسپتالوں اور پرائمری اسکولوں میں 19 کلوگرام کے کمرشل گیس سلنڈروں کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ضروری خدمات میں گیس کی کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔اگر کہیں سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ یا غلط استعمال کی شکایت ملتی ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضلع سپلائی افسر سنیل سنگھ کے مطابق 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈروں کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے اور اسے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انتظامیہ نے رسوئی گیس کی سپلائی کی نگرانی کے لیے تین کوئک رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ ہر ٹیم میں سیلز افسر، محکمہ باٹ ماپ اور سپلائی محکمہ کے افسران شامل ہیں۔مجموعی طور پر 18 افسران کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ٹیمیں بازار اور گیس ایجنسیوں پر نظررکھیں گی اور اگر کسی تجارتی ادارے میں گھریلو گیس سلنڈر استعمال ہوتے پائے گئے تو متعلقہ افراد کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.