ہومNationalدہلی میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ؛ 10ہلاک

دہلی میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ؛ 10ہلاک

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

متعدد افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس؛ کئی شہروں میں ہائی الرٹ

نئی دہلی، 10 نومبر:۔ (ایجنسی) ملک کی راجدھانی اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست دلّی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک کار میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آتشزدگی اور تباہی پھیل گئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق اس دھماکے میں 10افراد ہلاک اور تقریباً 24 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دھماکہ اتوار کی شام پیش آیا اور فوراً علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد تین دیگر گاڑیاں بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ فائر بریگیڈ کو اس واقعے کی اطلاع صبح 6 بج کر 55 منٹ پر ملی، جس کے بعد فوراً امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ایک ایکو وین میں ہوا، جس سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس، فائر بریگیڈ، اسپیشل سیل، این آئی اے اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور علاقے کی گہری تحقیقات کر رہی ہیں۔ فورنزک ماہرین شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس نے لال قلعہ اور آس پاس کے علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ممکنہ وجہ سی این جی سلنڈر کا پھٹنا ہو سکتی ہے، تاہم اصل سبب ابھی تصدیق طلب ہے۔ چاندنی چوک کے تاجروں کے نمائندے سنجے بھارگوا نے بتایا:”یہ ایک بہت بڑا دھماکہ تھا، اس کے جھٹکے 700 سے 900 میٹر تک محسوس کیے گئے۔ عمارتیں لرز گئیں جیسے زلزلہ آیا ہو۔ سڑکوں پر لاشیں بکھری ہوئی تھیں – کہیں کسی کا ہاتھ، کہیں کسی کا سر۔۔۔مارکیٹ میں خوف اور افراتفری پھیل گئی ہے۔ تمام دکانیں بند ہیں اور لوگ فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”دھماکے کے تناظر میں، ملک کے مختلف حصوں میں پولیس نے ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔ صبح فریڈآباد میں بڑی مقدار میں آر ڈی ایکس سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، اور گجرات سے یو پی تک متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور کسی ممکنہ دہشت گردانہ سازش کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version