ہومNationalباغپت : مولوی کی بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل معاملے دو...

باغپت : مولوی کی بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل معاملے دو نابالغ شاگرد گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

باغپت، 12 اکتوبر:۔ (ایجنسی) گنگنولی گاؤں میں ایک افسوسناک تہرے قتل کا معاملہ سامنے آیا جہاں ایک عالم دین کی بیوی اور دو بیٹیاں قتل ہو گئیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کے ذمہ دار دو نابالغ شاگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ مولانا کی سخت پٹائی سے ناراضگی کے باعث انہوں نے یہ خون خوار واردات کی۔پولیس کے مطابق مفتی ابراہیم اپنی بیوی اسرانہ (32) اور دو چھوٹی بیٹیوں صوفیہ (5) اور سمیہ (3) کے ساتھ مسجد میں رہتے تھے۔ مولانا سنیچر کو کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے، اور ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر والوں کو قتل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور فرانزک ٹیم نے ڈی این اے کے نمونے اکٹھے کیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی۔ بعد ازاں دونوں نابالغ بچوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی، جس میں انہوں نے اپنی مجرمانہ سازش کا اعتراف کیا۔پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار، ہتھوڑا اور چاقو بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سورج کمار رائے نے بتایا کہ نابالغ ہونے کی وجہ سے ملزمان کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version