ہومNationalاقتدار سنبھالتے ہی بی جے پی فرقہ پرستانہ ایجنڈے پر گامزن

اقتدار سنبھالتے ہی بی جے پی فرقہ پرستانہ ایجنڈے پر گامزن

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

میئر کے پہلے اجلاس میں ٹیپو سلطان چوک کا نام تبدیل کرنے اور مذبح خانہ کی زمین سے متعلق تجویز پیش

میرابھائندر(مہاراشٹر)، 12 فروری:۔ (ایجنسی) میرابھائندر میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بدھ کو نو منتخب میئر ڈمپل مہتا اور ڈپٹی میئر دھرو کشور پاٹل نے اپنے عہدے سنبھالے۔ ساتھ ہی انہوں نے 18 فروری کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے پہلے عام اجلاس میں دو متنازع ایجنڈے پیش کرنے کا اعلان کیا، جس سے شہر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹیپو سلطان چوک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز
میئر ڈمپل مہتا کے مطابق پہلے ایجنڈے میں یہ تجویز شامل ہے کہ میرارُوڈ کے نیا نگر میں واقع لودھا روڈ پر مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب حضرت ٹیپو سلطان چوک کا نام تبدیل کیا جائے۔ میئر نے کہا کہ 3 سے 4 کارپوریٹرز نے نام تبدیل کرنے کے لیے خط دیا تھا، اس لیے اسے عام اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اکثریت کے فیصلے کے بعد فیصلہ ہوگا۔
مذبح کے لیے مختص زمین پر تجویز
دوسری تجویز اتن کے علاقے میں مذبح کے لیے مختص زمین کو ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی ہے۔ ڈپٹی میئر دھرو کشور پاٹل نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے لیکن انتخابی وعدوں کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نریندر مہتا نے مذبح کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماحولیاتی نقطۂ نظر سے نقصان دہ ہے اور 12 لاکھ آبادی والے اس شہر کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹیپو سلطان چوک سے متعلق، رکن اسمبلی نے کہا کہ بہت سے افراد کی خواہش پر نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور اب عام اجلاس میں اکثریت فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ مذبح بنانے کا فیصلہ گزشتہ میونسپل کارپوریشن کے دور میں کیا گیا تھا جبکہ لودھا روڈ پر سابق کارپوریٹر نریش تکارام پاٹل کی تجویز پر چوک کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا، تاہم بی جے پی گزشتہ 2 سال سے اس کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version