دہلی،14فروری(راست)جامعہ احسن العلوم بی بلاک جہانگیر پوری دہلی کی جانب سے محمدی مسجد میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس پر وقار مجلس کاآغاز محمد ریحان کی تلاوت قرآن کریم سے کیا گیاجبکہ نعت رسول محمد شکیل ووسیم احمد نےاپنی بہترین اور خوبصورت آواز سے سامعین سے داد تحسین وصول کیا علاوہ ازیں طلباء عزیز نے عربی اردو انگلش میں مختلف موضوعات پرتقریریں بیت بازی بھی پیش کیا۔ تاہم مولانا مفتی محمد اکبر کی صدارت جبکہ حسب روایت نظامت کے فرائض الحاج مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی نے انجام دی۔ سامعین سے بھری سجی محمدی مسجد کے ممبر ومحراب کے درمیاں علماء کرام کی موجودگی میں دستار فضیلت کا خوبصورت منظر ظہور ہوا چنانچہ محمد ریحان ابن محمد سلیم مقامی محمد امجد ابن شہراب ارریا وی منہاج الدین ابن نظرالدین سروپ نگر دہلی کو قرآن کریم مکمّل ہونےپر دستاربندی دی گئیں مفتی محمد معین قاسمی امام وخطیب محمدی جامع مسجد مصطفیٰ آباد نے قران مجید اور ہماری زندگی کے موضوع پر پر مغز تقریر کیں۔ مفتی اکبر قاسمی مظفر پوری نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء جامعہ ہذا کے ذریعے پیش کیئے گئے پروگرام کو سراہتے ہویے ذمہ داران واساتذہ کرام اور مہتمم حضرات کی تعریفیں کیں مزید حضرت موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ سماجی برائیوں اور نسل نو کی آبیاری کے لئے ایسے اپنے ادارے ہر گلی محلے میں قائم کیے جاویں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اسکے بغیر نہ ایمان محفوظ اور نا ہی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل ہوگا۔ آخر میں جامعہ ہذا کے مہتمم حافظ محمد عارف فھمی نے سبھی مہمانوں، سامعین، طلباء واساتذہ وارباب وحل عقدکا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ ہمارے بچے قرآن کریم حفظ ودینیات کیساتھ ہندی ،انگلش، میتھ، میکٹس و کمپیوٹر سائنس سافٹ ویئر میں مہارت حاصل کر رہے ہیں اسلئے علاقائی ادارے کی بقا وارتقا کی ذمہداری پوری ملت اسلامیہ کی ہے تاہم صدر جلسہ کی دعاؤں پر اختتام کیا گیا ۔
