ہومNationalاناپورنا دیوی نے یورپی کمشنر حجہ لحبیب سے ملاقات کی

اناپورنا دیوی نے یورپی کمشنر حجہ لحبیب سے ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہندوستان-یورپی یونین تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا

نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر انا پورنا دیوی نے جمعہ کو نئی دہلی کے شاستری بھون میں یورپی کمشنر برائے مساوات، تیاری اور کرائسز مینجمنٹ  حجہ لحبیب سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین کے اعلیٰ سطحی دورے کا حصہ ہے۔اُرسلا وان ڈیر لیین27 سے 28 فروری تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے میں ان کے ساتھ کمشنروں کا ایک گروپ بھی ہے جس میں 26 وزراء شامل ہیں۔

دو طرفہ بات چیت کے دوران، مرکزی وزیر اناپورنا دیوی اور کمشنر حجہ لحبیب نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی بہبود کے شعبوں میں ہندوستان-یورپی یونین تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان شمولیتی پالیسیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو خواتین اور بچوں خصوصاً کمزور اور پسماندہ کمیونٹیز کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہیں۔
اناپورنا دیوی نے مشن شکتی، بیٹی بچاؤ- بیٹی پڑھاؤ اور مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت، صنعت کاری، فیصلہ سازی اور قائدانہ کردار میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے مختلف دیگر اسکیموں اور پروگراموں سمیت حکومت ہند کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک محفوظ اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم پر بھی زور دیا جہاں خواتین اور بچے ان اسکیموں کا پورا فائدہ اٹھا سکیں۔
حدجہ لحبیب نے خواتین کو بااختیار بنانے میں ہندوستان کی پیشرفت کی تعریف کی اور اس شعبے میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے یورپی یونین کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور بحران سے نمٹنے سے متعلق عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ میٹنگ خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے میں ہندوستان-یورپی یونین تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
مرکزی وزیر اناپورنا دیوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے خواتین کی قیادت میں ترقی کے مثبت نقطہ نظر کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version