ہومNationalاتر پردیش میں کابینہ کی توسیع کی خبروں کے درمیان

اتر پردیش میں کابینہ کی توسیع کی خبروں کے درمیان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

یو پی کےوزیر اعلیٰ یوگی کی وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی، 05 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں ایودھیا کے رام مندر کی ایک شبیہ بطور تحفہ پیش کی۔وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے اس ملاقات کی اطلاع دی ہے۔ پی ایم او نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں مسٹر یوگی وزیر اعظم کو رام مندر کی شبیہ پیش کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں صرف ایک سال کا وقت رہ گیا ہے اور ریاست میں کابینہ کی توسیع کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اسے ایک خیر سگالی کی ملاقات قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’آج نئی دہلی میں عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے ان کی رہنمائی حاصل کی۔ آپ کی رہنمائی ’نئے اتر پردیش‘ کے ترقیاتی سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے ہمیشہ نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔ اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ وزیر اعظم جی!‘‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version