قومی کمیشن برائے خواتین سے نتیش کی شکا ئت کی
نئی دہلی 23 دسمبر:(راست)مسلم خواتین کے ایک وفد کی قیادت مسز ممدوح ماجد نائب صدر AIMWA آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے خلاف شکایت کرنے کے لیے قومی کمیشن برائے خواتین سے ملاقات کی۔مسز ممدوحہ نے کمیشن کی وائس چیئرپرسن سے ملاقات کی اور انہیں سمجھایا کہ یہ ایکٹ صرف مسلم خواتین کی نہیں بلکہ پوری ہندوستان کی خواتین کی توہین ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی حفاظت ریاستوں کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس واقعے نے خاص طور پر مسلم خواتین اور قوم کی تمام خواتین کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔مسز زینتھ مہتاب، مسز شاداب قمر ڈاکٹر شہلا اور کئی خواتین وفد میں شامل تھیں۔
