ہومNationalاکھلیش نے ایس آئی آر کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا...

اکھلیش نے ایس آئی آر کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے پوچھا سوال

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لکھنؤ:11جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پرالیکشن کمیشن پرسنگین سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کی ووٹر لسٹ کا ایس آئی آر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کرایا، جبکہ پنچایت انتخابات کی ووٹر لسٹ کا ایس آئی آراسٹیٹ الیکشن کمیشن کے ذریعے کرایا گیا۔ ان کا سوال ہے کہ جب دونوں اعداد و شمار ایک ساتھ درست نہیں ہو سکتے تو پھر کون سا ایس آئی آر صحیح مانا جائے۔اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ دونوں ہی ایس آئی آر عمل میں ہر جگہ ایک ہی بی ایل او (بوتھ لیول آفیسر) تعینات کیے گئے، اس کے باوجود دونوں کے اعداد و شمار میں بڑا تضاد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا اسمبلی ایس آئی آرکے بعد پوری ریاست میں ووٹروں کی تعداد 2.89 کروڑ کم ہو کر 12.56 کروڑ رہ گئی، جبکہ پنچایت ایس آئی آر کے بعد دیہی ووٹروں کی تعداد 40 لاکھ بڑھ کر 12.69 کروڑ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اعداد وشمار بیک وقت درست نہیں ہو سکتے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن سے براہِ راست سوال کیا کہ ان دونوں میں سے کون سا ایس آئی آر صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی ریاست میں ایک ہی بی ایل او کے ذریعے کرائے گئے ایس آئی آر میں اتنے متضاد اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں تو یہ نہایت ہی تشویش کا باعث ہے۔ایس پی صدر نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور ووٹر لسٹ کے نام پر شہریوں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دباؤ میں ووٹ لُوٹ کے مساوات کو برابر کرنے کی کوشش میں سچائی چھپ نہ سکی اور حقیقت سامنے آ گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس آئی آر کے پورے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے اورالیکشن کمیشن فوری طور پر اس تضاد پر اپنی پوزیشن واضح کرے، تاکہ جمہوریت کی غیر جانبداری اور عوام کے ووٹ کے حق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version