ہومNationalاحمدآباد طیارہ حادثہ دل دہلانے والا: مودی

احمدآباد طیارہ حادثہ دل دہلانے والا: مودی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 12 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور متاثرہ افراد کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کی ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ احمدآباد میں پیش آنے والے المناک حادثے نے ہمیں صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا اور یہ دل دہلانے والا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ میں وزراء اور حکام کے رابطے میں ہوں جو متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا ایک ڈریم لائنر بوئنگ 787 ہوائی جہاز آج دوپہر احمدآباد سے لندن کے لیے پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ جہاز میں 230 مسافر، دو پائلٹ اور عملے کے 10 دیگر ارکان سوار تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version