ہومNationalبی جے پی کی حکومت بننے پر دو برس میں پنجاب کو...

بی جے پی کی حکومت بننے پر دو برس میں پنجاب کو نشے سے پاک کریں گے: شاہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی بگل بجاتے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ اگر 2027 میں بھارتیہ جنتا پارٹی پنجاب میں حکومت بناتی ہے تو ریاست کو دو برس کے اندر منشیات سے پاک کر دیا جائے گا۔ضلع کے کلی چاہلا گاؤں میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ریاست میں بڑھتی ہوئی مذہبی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے حکومت کے پہلے دو مہینوں میں مذہب کی تبدیلی کو روکنے کا بل لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج ہم موگا کی سرزمین پر 2027 میں بی جے پی کی حکومت بنانے کا عزم لینے آئے ہیں۔ میں یہاں موجود تمام رہنماؤں اور خصوصاً نوجوان ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق نئے سال کی شروعات ہے، جس پر آپ سب کو مبارکباد۔انہوں نے کہا کہ ‘میں ان عظیم گروؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کے لیے قربانی دی۔ گرو تیغ بہادر کا 350 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے، انہوں نے مغلوں کے ظلم سے کشمیری پنڈتوں اور مذہب کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پنجاب آج نشے، بدعنوانی، گینگسٹر ازم اور زبردستی مذہب تبدیل کرانے جیسی مشکلات سے دوچار ہے۔ موجودہ حکومت صرف دہلی کے لیے ایک ‘اے ٹی ایم بن کر رہ گئی ہے اور اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، جبکہ قانون و انتظام کی صورتحال پوری طرح بگڑ چکی ہے۔ نریندر مودی کی حکومت نے کسانوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ کیا، بجٹ بڑھایا اور کرتارپور صاحب راہداری تعمیر کروایا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی تو ہم دو سال میں نشے کا خاتمہ کریں گے اور مذہب کی تبدیلی پر روک لگانے کے لیے سخت قانون لائیں گے۔ آئیے پنجاب کی عزت و وقار کے لیے کمل کے پھول کو کھلائیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.