ہومNationalاداکار دھرمیندر کا طویل علالت کے بعد 89 سال کی عمر میں...

اداکار دھرمیندر کا طویل علالت کے بعد 89 سال کی عمر میں انتقال

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
ممبئی، 24 نومبر:۔ (ایجنسی)ہندی سنیما کے ہی-مین دھرمیندر کا آج 24 نومبر کو 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آئی اے این ایس کے مطابق اداکار کا آج دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے۔ ایجنسی کے مطابق ایک ایمبولینس اداکار کے گھر پہنچی، جس سے ان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی۔ بعد ازاں ان کی موت کی خبر سامنے آئی۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور ملک بھر میں ان کے مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دھرمیندر ساٹھ برسوں سے ہندوستانی سنیما کا اہم حصہ رہے ہیں۔ دھرمیندر کے شعلے کے ساتھی اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ 'ولا پارلے شمشان ' گھاٹ پہنچے۔فلم ساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر دھرمیندر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "یہ ایک دور کا خاتمہ ہے ۔۔۔ ایک بڑے میگا اسٹار ۔۔۔ وہ مرکزی دھارے کے سنیما میں ایک مجسم ہیرو تھے۔۔۔ ناقابل یقین حد تک خوبصورت اور سب سے زیادہ اسکرین پر موجودگی ۔۔۔ وہ ہندوستانی سنیما کا ایک حقیقی لیجنڈ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔۔۔

موت کی افواہیں پہلے بھی منظر عام پر آئی تھیں
حال ہی میں اداکار کو علالت کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 11 دن تک آئی سی یو وارڈ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے۔ اس دوران ان کی موت کی افواہیں پھیل گئیں، جس سے ان کے خاندان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اسپتال سے اداکار کی ایک ویڈیو جاری کی گئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں، دھرمیندر کو ہسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا گیا، وہ اپنے گھر والوں (بیوی پرکاش کور، سنی دیول، بوبی دیول، اور ان کی دو بیٹیاں) گھرے ہوئے تھے۔
دھرمیندر کی آخری فلم
24 نومبر کو دھرمیندر کی فلم ‘ایکس ‘ کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس فلم میں وہ مرکزی اداکار اگستیہ نندا کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ دھرمیندر کی آخری فلم ہوگی، جو 25 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر کی بہترین فلمیں
دھرمیندر نے 1960 میں فلم’ دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ دھرمیندر کی ہٹ فلموں میں آئی ملن کی بیلا، پوجا کے پھول، حقیقت، بازی، آیاساون جھم کے، راجہ جانی، لوفر، چپکے چپکے، چرس، ڈریم گرل، دھرم ویر، میرا گاوں میرا دیش شامل ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version