ہومNationalاکاسا ایئر کا سفر بھی مہنگا،

اکاسا ایئر کا سفر بھی مہنگا،

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

1300 روپے تک فیول سرچارج عائد کرنے کا اعلان

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی)
ایئر انڈیا گروپ اور انڈیگو کے بعد نو قائم شدہ فضائی کمپنی ’اکاسا ایئر‘ نے بھی طیاروں کے ایندھن (اے ٹی ایف)کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹکٹوں پر ’فیول سرچارج‘ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ایئر لائن نے ہفتہ کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ وہ ٹکٹوں پر 199 روپے سے 1,300 روپے تک فیول چارجز وصول کرے گی۔ چارجز کی یہ رقم ہر روٹ کے لیے مختلف ہوگی اور اس کا تعین پرواز کے دورانیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا ٹیرف 15 مارچ یا اس کے بعد بک کرائے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگا، جبکہ اس سے پہلے کی گئی بکنگ اس سے متاثر نہیں ہوگی۔کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ایشیا اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر یہ سرچارج نافذ کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے گھریلو روٹس پر 399 روپے فیول سرچارج عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ بین الاقوامی روٹس پر پہلے سے عائد فیول سرچارج میں 50 ڈالر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ملک کی بڑی فضائی کمپنی انڈیگو نے بھی گھریلو پروازوں پر 425 روپے فیول سرچارج عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی روٹس پر 2300 روپے تک فیول سرچارج لیا جائے گا۔امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے جوابی حملوں کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ اس کی وجہ سے خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود تجارتی پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں، جس سے پروازوں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔عام طور پر فضائی کمپنیوں کے کل اخراجات میں 35 سے 40 فیصد حصہ ایوی ایشن فیول پر خرچ ہوتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.