ہومNationalبرلانے جسٹس ورما کے مواخذے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

برلانے جسٹس ورما کے مواخذے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 اگست (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے خلاف مواخذے کی تجویز پر تین رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ایک ایک جج شامل ہیں لوک سبھا میں مواخذے کی تحریک کے بارے میں ایوان کو جانکاری دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس کمیٹی میں سپریم کورٹ کے جج اروند کمار، مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منیندر موہن شریواستو اور کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ بی وی اچاریہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی سے تحقیقاتی رپورٹ آنے تک یہ تجویز زیر التوا رہے گی۔کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کرنے سے پہلے انہوں نے کہا کہ جسٹس ورما کے خلاف آئین کے آرٹیکل 124 (4) کے تحت انہیں ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کی تجویز ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج ورما کو ان کی نامناسب فعل کی وجہ سے ہٹانے کی تجویز موصول ہوئی تھی۔ سٹس ورما کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ان کی مدت ملازمت سے متعلق شکایت سنگین نوعیت کی پائی گئی۔ ایسے میں اس کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔جسٹس ورما کے معاملے میں کارروائی کی تجویز پیش کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس کیس سے متعلق حقائق جو بدعنوانی کی نشاندہی کرتے ہیں، آئین ہند کے آرٹیکل 124 کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 217 اور آرٹیکل 218 کے تحت کارروائی اور عمل کے مستحق ہیں اور پارلیمنٹ کو اس موضوع پر ایک آواز میں بات کرنی چاہئے اور ملک کے ہر شہری کو یہ واضح پیغام دینا چاہئے کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے عوامی زندگی میں اپنا عزم ظاہر کرے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version