ہومNationalآندھراپردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ

آندھراپردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دس افراد ہلاک، کئی زخمی

سریکاکولم(آندھراپردیش)، یکم نومبر:۔ (ایجنسی) کاشی بوگا وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچنے سے کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلع سریکاکولم کے کاسی بوگا میں وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین اور ایک لڑکا بھی شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت پشودمی، وائی چنممی، آر وجیا، ایم نیلمما، ڈی راجیشوری اور سی ایچ کے طور پر کی گئی ہے۔ کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارتیکا ایکادشی کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مندر میں جمع تھی۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے بھگدڑ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مزید پانچ عقیدت مند بیہوش ہو گئے۔ بے ہوش ہونے والے پانچوں کو کاسی بگا کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ ایکادشی کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند وجے وینکٹیشورا سوامی مندر، جسے چائنا تروپتی بھی کہا جاتا ہے، پہنچے تھے۔ اس وقت جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں عقیدت مند اکادشی کے لیے مندر میں جمع تھے۔ عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ نے اچانک بھگدڑ مچادی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version