ہومNationalملی کونسل کی جانب سے ایک تعزیتی وفد نے ایرانی سفیر برائے...

ملی کونسل کی جانب سے ایک تعزیتی وفد نے ایرانی سفیر برائے ہند سے ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی)
آل انڈیا ملی کونسل کا ایک تعزیتی وفد ایرانی سفیر برائے ہند ڈاکٹر محمد فتح علی سے ملاقات کر کے ایران کے روحانی پیشوا، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنی شدید اور گہری تعزیت کا اظہار کیا۔آل انڈیا ملی کونسل نے اپنے پیش کردہ ایک تحریری تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید سید علی خامنہ ای جیسا منجھا ہوا سیاست دان اور ان کی عبقریت کا اپنا ایک انفرادی مقام تھا، جسے اب ہم نے ظالموں کی سفاکانہ حرکتوں کی وجہ سے انہیں کھو دیا ہے۔ ہم اس پر ایران کی موجودہ قیادت اور مرحوم سید آیت اللہ علی خامنہ ای کے خاندان اور وہاں کی موجودہ صورت حال پر اپنے شدید صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ بلاشبہ رہبر معظم کے ساتھ دشمنانِ اسلام کے حملے اور بالخصوص سامراجی طاقتوں کے مظالم کی بھی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ملی کونسل کا یہ وفد اپنا غیر معمولی احساس تعزیت پیش کرتے ہوئے عزت مآب سفیر ایران برائے ہند، ڈاکٹر محمد فتح علی کے ساتھ بھی اظہار غم وملال کرتا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ وفد میں آل انڈیا ملی پولیٹیکل فورم کے سکریٹری اور کونسل کے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن جناب محمد عالم، ڈاکٹر پرویز میاں، صدر آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی، فیروز صدیقی، رکن مرکزی مجلس عاملہ آل انڈیا ملی کونسل اور احمد موجی خاں کے علاوہ ملی کونسل صوبہ دہلی کے ارکان، الیاس سیفی، زاہد حسین، امتیاز احمد، آفاق قریشی اور محترمہ افشاں سلمانی کے ساتھ دیگر متعدد شخصیات بھی شریک تھیں۔ کونسل کے مذکورہ وفد کا یہ بھی شدید احساس تھا کہ رہبر معظم سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی شخصیت بہت بلند و بالا تھی اور ایران پر بالخصوص اور عالم اسلام پر بالعموم ان کی خدمات کے گہرے نقوش مرتسم ہوں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.