ہومNationalمہاراشٹر میونسپل انتخابات: ووٹنگ سے قبل ہیبی جے پی اور مہایوتی کے...

مہاراشٹر میونسپل انتخابات: ووٹنگ سے قبل ہیبی جے پی اور مہایوتی کے 68 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ممبئی، 3 جنوری:۔ (ایجنسی) مہاراشٹر میں 15 جنوری کو میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن اور بی ایم سی انتخابات سے پہلے ایک اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہایوتی اتحادیوں نے بغیر کسی مخالفت کے تقریباً 68 سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ حکمران اتحاد نے امیدواروں کو انتخابات سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کیلئے دھمکیوں اور پیسے کا استعمال کیا۔ بی جے پی لیڈر کیشو اپادھیائے نے جمعہ کو کہا کہ ریاست بھر میں بی جے پی اور مہایوتی کے 68 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جو کہ شہری بلدیاتی اداروں میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے 44 کونسلر شامل ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد تھانے ضلع کے کلیان-ڈومبیوالی میونسپل کارپوریشن سے ہے، اس کے بعد پونے، پمپری چنچواڑ، پنویل، بھیونڈی، دھولے، جلگاؤں اور اہلیا نگر کا نمبر آتا ہے۔ پونے کے وارڈ نمبر 35 سے بی جے پی امیدوار منجوشا ناگپورے اور شریکانت جگتاپ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ ان کے مخالفین نے اپنے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔ دونوں اسی وارڈ سے 2017 اور 2022 کے درمیان منتخب ہوئے تھے۔ مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر مرلی دھر موہول نے پارٹی کی جیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پونے کا اگلا میئر ان کی پارٹی سے ہوگا۔ موہول نے دعویٰ کیا کہ ٹارگٹ 125 سیٹوں ہیں، جن میں سے ہم پہلے ہی دو جیت چکے ہیں، اس لیے 123 سیٹیں بچی ہیں۔ دو سیٹیں بغیر کسی مخالفت کے جیتی گئیں، یہ ہماری پارٹی کی گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایکناتھ شندے کی پارٹی کی بات کریں تو شندے کی شیو سینا کے 22 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جب کہ اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صرف دو امیدوار ہی منتخب ہوئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے اس جیت کا سبب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی مقبولیت اور ریاستی بی جے پی صدر رویندر چوان کی کامیاب انتخابی حکمت عملی کو قرار دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version