ہومNationalاو بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن کامطالبہ

او بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن کامطالبہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

احاطہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ کانگریس کے ایم پیز کااحتجاج

حیدرآباد 20 اگست (یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ کے احاطہ میں او بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بینر اور پلے کارڈس تھام کر نعرے بازی کی اور حکومت پر سخت تنقید کی۔کانگریس ارکان نے کہا کہ او بی سی طبقات کو ان کی آبادی کے تناسب سے ریزرویشن فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت او بی سی طبقات کے ساتھ مسلسل ناانصافی کر رہی ہے اور انہیں سیاسی، تعلیمی اور معاشی طور پر پیچھے دھکیل رہی ہے۔مظاہرے میں شامل ایم پیز نے کہا کہ ریزرویشن میں اضافہ نہ صرف سماجی انصاف کی سمت ایک قدم ہے بلکہ یہ پسماندہ طبقات کو قومی ترقی میں شراکت داری کا موقع بھی فراہم کرے گا۔کانگریس رہنماؤں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مرکزی حکومت ان کے مطالبات کو فوری طور پر پورا نہیں کرتی تو وہ بڑے پیمانہ پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس ہمیشہ پسماندہ اور غریب طبقات کی آواز رہی ہے اور مستقبل میں بھی ان کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version