ہومNationalگجرات میں نئی کابینہ کی تشکیل، 25 وزراء نے عہدے کاحلف لیا

گجرات میں نئی کابینہ کی تشکیل، 25 وزراء نے عہدے کاحلف لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہرش سنگھوی کو ریاست کا نیا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا

گاندھی نگر، 17 اکتوبر (یو این آئی) گجرات میں جمعہ کے روز وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی کابینہ میں توسیع کی گئی، جس میں 25 نئے وزراء نے حلف اٹھایا نئی کابینہ میں چھ وزراء کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے، جبکہ 10 سابق وزراء کو جگہ نہیں ملی مہاتما مندر میں منعقدہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیوورت نے نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا تریکم چھنگا، سوروپ جی ٹھاکور، پروین مالی، پی سی برنڈا، درشنا واگھیلا، کانتی لال امرتیا، ارجن موڈھواڈیا، پردیومنا واجا، کوشک ویکاریہ، جیتیندر بھائی واگھانی، رمن بھائی سولنکی، کملیش بھائی پٹیل، سنجے سنگھ مہِدا، رمیش بھائی کٹارا، پرفل پنسیریا، منیشا وکیل، ایشور سنگھ پٹیل، ڈاکٹر جے رام بھائی گامیت، نریش بھائی پٹیل اور محترمہ رِوا با جڈیجہ کو کابینی وزراء کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔جبکہ رشی کیش پٹیل، کنو بھائی دیسائی، کنورجی باولیا، پرفل پنسیریا، پرشوتتم سولا نکھی اور ہرش سنگھوی کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو چھوڑ کر تمام 16 وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہرش سنگھوی کو ریاست کا نیا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ سنگھوی تین بار ایم ایل اے ہیں اور فی الحال مجورا حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے 25 ایم ایل ایز کو عہدے کا حلف دلایا، جس سے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت وزراء کی کونسل میں وزراء کی کل تعداد 26 ہوگئی۔ ایم ایل اے ارجن موڈھواڈیا، جنہوں نے گزشتہ سال کانگریس پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔ وِس نگر کے ایم ایل اے رشیکیش پٹیل، پرفل پنشیریا، اور کنور جی باولیا کو بحال کر دیا گیا ہے۔
گجرات حکومت کی وزراء کونسل میں یہ ردوبدل بی جے پی کے مشن 2027 کے لیے اہم سمجھا جارہاہے۔ پارٹی آئندہ شہری انتخابات میں نئے سماجی مساوات کو جانچنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ وزراء کی کونسل میں نوجوان ایم ایل ایز کی شمولیت سے نوجوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور حکومت میں او بی سی پاٹیدار کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا فائدہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو مل سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بی جے پی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ گجرات میں پاٹیدار برادری کے ساتھ ساتھ او بی سی اور شہری طبقات کے درمیان توازن برقرار رہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چہرے بدل کر بی جے پی ریاست میں حکومت کے خلاف طویل عرصے سے چلی آرہی اینٹی انکمبینسی کو ختم کر رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version