ہومNationalایران میں گزشتہ 65 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 244 لوگوں کی...

ایران میں گزشتہ 65 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 244 لوگوں کی موت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
تہران، 16 جون (یو این آئی) گزشتہ 65 گھنٹوں کے دوران ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 244 اموات اور تقریباً 1,277 افراد زخمی ہوئے ایران کی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے اتوار کو یہ اطلاع دی مسٹر کرمان پور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,277 ہے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ عام شہری تھے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تہران اور ایران کے کئی دوسرے شہروں پر فضائی حملے کیے جس میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوئے۔ ہفتے اور اتوار کو ایران کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رہے۔اس کے جواب میں ایران نے جمعہ سے اسرائیل کے کئی اہداف پر میزائل حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں اور کافی نقصان ہوا ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version