ہومNationalممبئی فلم سٹی کے پاس  دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک، 1...

ممبئی فلم سٹی کے پاس  دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک، 1 زخمی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

 ممبئی کے گوریگاؤں میں فلم سٹی کے قریب ہفتہ (24 فروری) کی شام ایک بڑی دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول نے دی ہے۔

یہ حادثہ صبح 6.30 بجے آرے کالونی روڈ پر فلم سٹی کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ہوا ہے جہاں 60 فٹ لمبی اور 20 فٹ اونچی دیوار اچانک گر گئی اور تین افراد اس کے نیچے آگئے۔ 2 زخمیوں کو ہندو ہردے  سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی شناخت 32 سالہ سِنٹو منڈل اور 45 سالہ جے دیو پرہلاد بسواس کے طور پر کی گئی ہے۔

دیوار گرنے کی اطلاع فوراً پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی گئی جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے خود ہی رسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم جب تک جائے حادثہ پہنچی مقامی لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکال لیا تھا۔ اس حادثے کی چیپ میں آجانے والے تیسرے شخص وکرم منڈل (29) کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا۔ اسے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ گوریگاؤں پولس اسٹیشن نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version