ہومNationalکلکتہ میں واقع چار منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی 14افراد کی موت

کلکتہ میں واقع چار منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی 14افراد کی موت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کلکتہ 30اپریل (یواین آئی)مرکزی کلکتہ کے ایک چھ منزلہ ہوٹل میں منگل کی دیر رات آگ لگنے سے دو بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مرنے والوں میں 11 مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر کی موت دم گھٹنے سے ہوئی کیونکہ گھنے دھوئیں نے مچھوا بازار میں ہوٹل رتوراج کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ یہ بنیادی طور پر دوسری ریاستوں کے تاجر قیام کرتے ہیں۔کولکتہ پولیس کے ایک سینئر آئی پی ایس افسر نے بتایاکہ کم از کم 14 افراد مارے گئے ہیں۔ ہم نے ان میں سے آٹھ کی شناخت کر لی ہے۔ مزید 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ جب کہ 12 کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، ایک کو داخل کیا گیا ہے۔ایک ہوٹل کے عملے کی، جس کی شناخت منوج پاسواس کے طور پر ہوئی، کی ایک منزل سے چھلانگ لگانے کے بعد موت ہو گئی۔فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایاکہ کئی بورڈرز اور ہوٹل کا عملہ سیڑھیوں پر چڑھ کر چھت اور بالائی منزل کی بالکونیوں کے ذریعہ اپنی جان بچائی۔فائر بریگیڈ انتظامیہ کے مطابق آگ رات 8 بج کر 20 منٹ پر مدن موہن برمن اسٹریٹ پر واقع چھ منزلہ ہوٹل کی پہلی منزل پر لگی۔ کم از کم 10 فائر ٹینڈرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version