National

مرلی دیورا ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے: جے رام رمیش

176views

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کو آج اتوار  یعنی 14 جنوری سے شروع ہونا تھا لیکن اس یاترا کے شروع سے کچھ گنٹے پہلے کانگریس کے سینئر رہنما ملند دیورا نے کانگریس سے استعفیٰ دینے کے اعلان کر دیا ۔ان کے استعفے کے چند منٹ بعد، پارٹی ان کے والد اور آنجہانی کانگریس لیڈر مرلی دیورا کا ذکر کرتی نظر آئی ۔ پارٹی کے جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (پہلے ٹویٹر) پر لکھا، “مرلی دیورا ہمیشہ کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔”

47 سالہ ملند دیورا نے اتوار (14 جنوری) کو کانگریس کے ساتھ اپنے خاندان کا 55 سالہ رشتہ ختم کر دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، “آج میرے سیاسی سفر کے ایک اہم باب کے اختتام کا نشان ہے۔ میں نے انڈین نیشنل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، پارٹی کے ساتھ اپنے خاندان کے 55 سالہ تعلقات کو ختم کر دیا ہے۔ تمام لیڈروں، ساتھیوں اور کارکنوں کا گزشتہ سالوں میں ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکرگزار ہوں۔”

دریں اثنا، کانگریس کی ممبئی یونٹ نے لکھا، “دیورا خاندان ہمیشہ کانگریس پارٹی کا حامی رہا ہے۔ مرلی دیورا نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے اور کانگریس کو مشکل وقت سے باہر آنے میں مدد کی۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک رشتہ ختم ہو گیا ہے۔”

وہیں، کانگریس سے ملند دیورا کے استعفیٰ پر، مغربی بنگال سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا، “میں اس میں کیا کہہ سکتا ہوں، اگر کوئی پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے تو وہ چھوڑ سکتا ہے۔ میری ان سے آخری بار ناگپور میں ملاقات ہوئی تھی اور اس کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی۔

Follow us on Google News