پشاور، 20 نومبر (یو این آئی)خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سرکاری طور پر اموات کی تصدیق نہیں کی تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 8 سیکیور ٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے منگل کے روز بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ’9 عسکریت پسند‘ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد نے باغ میدان مرکز کے قریب ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔وادی تیراہ میں دو دن تک یہ جھڑپ جاری رہی، اس دوران وہاں کاروبار بند رہا تاہم منگل کو کشیدگی ختم ہونے کے بعد دکانیں کھل گئیں۔اتوار کی شام مقامی تاجروں نے مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے جھڑپ کے دوران مارٹر گولے لگنے سے اپنی تباہ ہونے والی دکانوں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا۔
بنوں چیک پوسٹ پر حملے میں 11 اہلکار شہید
دوسری جانب، منگل کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں مالی خیل چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 11 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی خیل دھماکے کے بعد مسلح عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شہید اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
57
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
امریکہ میں انتہائی امیروں کا طبقہ ابھر رہا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب قابو سے باہر ہو جائے گا
اپنی الوداعی تقریر میں امریکی صدر نے ایک محدود طبقہ کے پھیلاؤ کے خلاف خبردار کیا واشنگٹن، 16 جنوری (ہ...
حوثیوں نےبھی اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم صنعا، 16 جنوری (یو این آئی) یمن...
غزہ جنگ بندی معاہدہ، امدادی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی
غزہ، 16 جنوری (یو این آئی) غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد...
غزہ معاہدے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کیا
چین نہیں امریکہ کو دنیا کی قیادت کرنی ہے: جوبائیڈن واشنگٹن، 16 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن...