Jharkhand

مومن کانفرنس نے شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت عمراؤں سنگھ کا 168 واں یوم شہادت منایا

114views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8 جنوری: جھارکھنڈ پردیش مومن کانفرنس نے رانچی رام گڑھ روڈ پر واقع چٹوپالو گھاٹ، اورمانجھی میں عظیم آزادی پسند ویر شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت عمراؤں سنگھ کا 168 واں یوم شہادت منایا۔ اس موقع پر شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت عمراؤ ںسنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جھارکھنڈ پردیش مومن کانفرنس کے صدر عابد علی انصاری نے شہید مقام چٹوپالو گھاٹی میں منعقدہ پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر مومن کانفرنس کے ریاستی صدر عابد علی انصاری نے کہا کہ شہید شیخ بھکاری اورٹکیت عمراؤں سنگھ کی شہادت بے مثال ہے۔ملک کی تحریک آزادی میں اہم کردار رہا ہے، انگریزوں کے خلاف لڑنے والے ان سورماؤں کو یہاں برگد کے درخت پر لٹکا کر پھانسی دی گئی تھی، ان بہادر بیٹوں کی جدوجہد، نظریات، لگن اور قربانی کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ جھارکھنڈ عظیم انسانوں، ہیروزاور شہیدوں کی ریاست ہے، ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ایک مضبوط ریاست بنائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر مومن کانفرنس کے ضلع رانچی کے صدر شمیم ​​اختر آزاد نے شہداء کے لواحقین کو مناسب عزت اور روزگار دینے، میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج اور تعلیمی اداروں کا نام شہداء کے نام پر رکھنے اور شہدا کے مقام کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا مطالبہ کیا۔ ہزاری باغ ضلع مومن کانفرنس کے ضلعی صدر نے نصاب میں شہید شیخ بھکاری اور شہیدٹکیت عمراؤںسنگھ کی سوانح حیات شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مومن کانفرنس کے نائب صدر عابد انصاری، سلیم انصاری، عبدالسلام، ایوب علی، شاہد اقبال، شہباز احمد، کیف علی انصاری، اورنگزیب عالم، توحید عالم، انعام الانصاری، مکین احمد، مزمل انصاری، عبدالقدوس، عبدالامام، منہاج انصاری، عشرت انصاری، انور انصاری، شفیع اللہ انصاری، انعام انصاری، شمشاد انصاری، اطہر حسین، انیس انصاری، رضوان علی، محمد شعیب، صفا الرحمان وغیرہ نے خطاب کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.