
دیوگھر میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی
پالوجوری اور سارٹھ تھانہ انچارج کو معطل کر دیا گیا
جدید بھارت نیوز سروس
سارٹھ / پالوجوری ،23/مئی : دیوگھر ضلع کے پالوجوری تھانے کے تحت دودھانی گاؤں کے رہائشی 35 سالہ معراج انصاری کی پولیس حراست میں نازک حالت میں موت ہو گئی۔ جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کی ایک ٹیم جس میں نائب صدر پرنویش سولومن، نائب صدر جیوتی سنگھ متھارو، کمیشن کے ارکان اقرار الحسن عالم، برکت علی اور سبیتا ٹوڈو شامل تھے۔ کمیشن کی ٹیم سیدھے دودھانی گاؤں میں متوفی کے گھر پہنچی اور متوفی معراج انصاری کی لاش کو دیکھنے اور اس کے لواحقین اور اہل خانہ سمیت سینکڑوں لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ پہلی نظر میں یہ انسانیت کے لیے انتہائی ظالمانہ اور شرمناک واقعہ معلوم ہوتا ہے۔
کمیشن کی ٹیم نے دیوگھر پریشد میں پولس اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور قصوروار پولس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سنتھال پرگنہ نے اس واقعہ کے سلسلے میں پالوجوری اور سارٹھ تھانے کے انچارجوں کو معطل کر دیا ہے۔ متوفی معراج انصاری کی نعش کو ان کے آبائی گاؤں میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا، اس واقعہ سے علاقے میں غم وغصہ کی فضا ہے
