National

منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری بی جے پی میں شامل، بی جے پی میں خاندانی سیاست کی ایک اور مثال

107views

لوک سبھا انتخابات  کے دوران بی جے پی کانگریس اور حزب اختلاف پر خاندانی سیاست کرنے کا الزام لگاتی رہی ہے جبکہ خود کے رہنما ؤں کے خاندان کے لوگ خاندانی سیاست کرتے رہے ہیں ۔ اسی لوک سبھا انتخابات  میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں بی جے پی امیدواروں کے خاندان کے لوگ بی جے پی میں سیاسی طورپر متحرک ہیں ۔ حال ہی میں اتر پردیش کے کیسر گنج سے بی جے پی نے جن کو امیدوار بنایا ہے وہ موجودہ رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے  ہیں ۔ تازہ مثال اب رکن پارلیمنٹ منوج تیواری  کی بیٹی ریتی تیواری کی بی جے پی میں شمولیت ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے درمیان دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ  منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنی جلدی سیاست میں آئیں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کسی کو مایوس نہیں کریں گی۔ ریتی تیواری نہ صرف گلوکارہ ہیں بلکہ نغمہ نگار بھی ہیں۔

بی جے پی ایم پی منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری نے کہا کہ سیاست میں آنے کا منصوبہ تھا لیکن یہ 10-15 سال بعد کا منصوبہ تھا۔ اپنا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے خود بتایا کہ وہ ایک این جی او میں کام کرتی ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ریتی تیواری نے میڈیا سے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی بیٹی ہیں اور وہ 22 سال کی ہیں جبکہ وہ ایک گلوکار ونغمہ نگار ہیں۔ وہ ایک این جی او میں کام کرتی ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ ایک سماجی کارکن بننا چاہتی ہیں۔

VIDEO | Here’s what Rhiti Tiwari, daughter of BJP leader Manoj Tiwari, said after joining the BJP.

“(I’m) shocked… I was not aware about God’s plan; I didn’t think it would happen today or anytime soon. I thought this was in the cards for me after 10-15 years, but the… pic.twitter.com/T7mk7vURFp

— Press Trust of India (@PTI_News) May 5, 2024

ریتی تیواری نے مزید کہا کہ’’ میں حیران ہوں۔ میں خدا کے منصوبے کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔ میں نے نہیں سوچا تھا کہ یہ آج یا اتنی جلدی  یہ ہو جائے گا۔ سیاست میں شامل ہونا 10-15 سال بعد کا میرا منصوبہ تھا، لیکن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مجھ میں ضرور کچھ دیکھا ہوگا۔ میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ میں کسی کو مایوس نہیں کروں گی۔‘‘

واضح رہے کہ بی جے پی نے منوج تیواری کو شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ پر منوج تیواری کا مقابلہ کانگریس کے کنہیا کمار سے ہے۔ کانگریس نے کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ دہلی میں لوک سبھا کی کل 7 سیٹیں ہیں۔ دہلی کی تمام سیٹوں پر چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ ساتھ ہی انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.