Sports

مامیلوڈی سن ڈاؤنز کو ہرا کر ڈورٹمنڈ گروپ ایف میں سرفہرست

25views

سنسناٹی، 22 جون (یواین آئی) بروسیا ڈورٹمنڈ نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مامیلوڈی سن ڈاؤنز کو شکست دے کر گروپ ‘ایف میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ہفتہ کی رات ٹی کیو ایل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اس مقابلے میں ڈورٹمنڈ نے مامیلوڈی سن ڈاؤنز کو 4-3 سے شکست دی۔میچ کے آغاز میں سن ڈاؤنز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا۔ پانچ منٹ بعد ڈورٹمنڈ کے فیلکس نمیچا نے سن ڈاؤنز کے گول کیپر رونون ولیمز کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ اس کے بعد ڈورٹمنڈ کی جانب سے 34ویں منٹ میں جولیان برانٹکے درست کراس پر سیرہو گوئراسی نے کلوز رینج ہیڈر سے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے جوب بیلنگھم نے اپنا پہلا گول کیا۔ 59ویں منٹ میں کھلیسو مڈاؤ نے گول کر کے ڈورٹمنڈ کی برتری کو 4-1 کر دیا۔تھوڑی دیر بعد اکرام رینرز کے گول نے مامیلوڈی سن ڈاؤنز کے لیے میچ میں واپسی کی امید جگائی۔ اس کے بعد متبادل کھلاڑی لیبو مو تھیبا نے ایک شاندار گول کر کے اسکور 4-3 کر دیا۔ سن ڈاؤنز کے لگاتار دباؤ کے باوجود، ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کو مزید گول کرنے کا موقع نہیں دیا اور میچ جیت لیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.