58
ممتا دیوی کی جیت پر اسمبلی الیکٹورل آفیسر انوراگ کمار تیواری نے سرٹیفکیٹ دیا
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 23نومبر: ممتا دیوی نے آنجسو کی سنیتا چودھری کو شکست دی ہے۔ سنیچر کی شام رام گڑھ کالج، رام گڑھ میں رام گڑھ اسمبلی سے کانگریس امیدوار ممتا دیوی کی جیت پر انہیں اسمبلی الیکٹورل آفیسر انوراگ کمار تیواری نے سرٹیفکیٹ دیا۔ رام گڑھ اسمبلی سے ممتا دیوی کی جیت کی خبر ملتے ہی ان کے شوہر بجرنگ مہتو، کانگریس کے سابق ورکنگ صدر شہزادہ انورذکاء اللہ ،مکیش یادو، شہزاد، کانگریس ضلع صدر خان، منا پاسوان آصف اقبال سلیم خان سنتوش سونی راجندر مہتو روپیندر مہتو سنجے سو بلرام ساہو اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔