West Bengal

ممتا بنرجی نے نئے سال کیلئے اپنے پروگرام کا اعلان کیا

81views

کلکتہ 31دسمبر (یواین آئی)2024کاسال مغربی بنگال کی سیاست کیلئے کافی اتار چڑھاؤ کا رہا بالخصوص ممتا بنرجی کیلئے ۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پورے سال کے سیاسی منظر نامہ کو 12منٹ کے ایک ویڈیو میں قید کرکے سال کے آخری دن میں پوسٹ کیا۔2024 کا آغاز گنگا ساگر میلے سے ہوا۔ اس کے فوراً بعد قومی سیاست کی نظریں ایودھیا پر تھیں۔ کیونکہ، وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 جنوری کو رام مندر کا افتتاح کیاتھا۔ اسی دن ممتا بنرجی نے کلکتہ کی سڑکوں پر یکجہتی مارچ نکالا۔ جلوس ہزارہ سے پارک سرکس میدان تک نکلاگیا۔ فروری میںوزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے بقای جات کا مطالبہ کرتے ہوئے ریڈ روڈ پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مرکز ی حکومت نے ادائیگی نہیں کی تو بقایا اجرت ریاستی حکومت کے خزانے سے ادا کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس وعدے کو لوک سبھا انتخابات سے قبل پورا کیا۔ترنمول کانگریس نے 10 مارچ کو بریگیڈ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ اس میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 42 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ترنمول کانگریس لیڈر نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے امیدواروں کا تعارف کرایا۔ بریگیڈ پریڈ میدان کئی تاریخی ریلیوں اور جلسوں کا گواہ رہا ہے۔ممتا بنرجی نے ایک نئی قسم کی ریلی کا انعقاد کیا۔اپریل اور مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے لیے ممتا نے ریاست کے شمال سے جنوب تک کا سفر کیا۔لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو ہونا تھا۔ترنمول کانگریس نے اپنی سیٹو ں کی تعداد 22 سے بڑھا کر 29 کرنے میں کامیاب رہی ۔ شمالی بنگال جہاں بی جے پی نے اپنی پکڑ مضبوط بنالی ہے مگر ترنمول کانگریس نے کوچ بہار لوک سبھا حلقے میں نشیت پرمانک جو وزیر داخلہ امیت شاہ کے نائب کے طور پر کام کیا کو شکست دینے میں ترنمول کانگریس کامیاب رہی ۔ اس کے علاوہ 2019 کی لوک سبھا میں جنگل محل کی تمام سیٹیں بی جے پی کے پاس تھیں۔ اس مرتبہ ترنمول نے مغربی علاقے میں جھارگرام، مدنی پور اور بنکورہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ممتا نے لوک سبھا انتخابات کے بعد 21 جولائی کو ہونے والے سالانہ اجلاس سے پارٹی کو پیغام دیا۔ لیکن جیسے ہی اگست آیا، ممتا کی حکومت اور انتظامیہ کو بے مثال احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ آر جی کار اسپتال میں ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کی تحریک شروع ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی بنگال نے شہری تحریک میں سنگ میل لکھنا شروع کیا۔ اس دوران احتجاج میں شدت کی وجہ سے ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی بیک فورڈ پر نظر آئی ۔ممتا بنرجی اچانک مظاہرین تک پہنچ کر تعطل ختم کرنے کی کوشش کی مگر احتجاج ختم نہیں ہوا۔
ڈاکٹروں کے احتجاج اور عوامی تحریک کی وجہ سے ممتا بنرجی کو کلکتہ پولس کمشنر سمیت کئی اعلیٰ افسران کا تبادلہ کرنا پڑا۔جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال اکتوبر میں بھی جاری رہی ۔بھوک ہڑتال پوجا کے بعد تک جاری رہی۔ حالانکہ اس وقت تک بنگالی میلے میں کافی حد تک داخل ہو چکے تھے۔ اس اکتوبر میں ایک بار پھر ہوڑہ، ہگلی، مغربی مدنا پور اور بیر بھوم جیسے اضلاع سیلاب کی زد میں آئے۔ ممتا نے ان تمام علاقوں کا دورہ کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد سمندری طوفان دینا بنگال سے ٹکرایا۔ اس وقت ممتا کی فعالیت دیکھی گئی۔ نومبر میں ریاست کی چھ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں ترنمول نے زبردست جیت حاصل کی تھی۔ اس سے واضح پیغام پارٹی کو ملا کہ آرجی کار تحریک کا بیلٹ بکس پر نہیں پڑا ہے۔دسمبر کے اوائل سے ہی تہوار کے موڈ میں بنگال نظرآیا۔ پہلے ممتا نے کلکتہ فلم فیسٹیول اور پھر کرسمس کا افتتاح کیا۔ اس دوران ممتا پیر کو سندیش کھالی گئیں۔2023کے اواخر میں سندیش کھالی بنگال کی سیاست میں حاوی تھا۔لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی بی جے پی سندیش کھالی واقعے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی ملی ۔ممتا بنرجی نئے سال کا آغاز انتظامی تبدیلی کے ساتھ کر رہی ہیں۔ 2 جنوری کو وزیر اعلیٰ ریاست کے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کے ساتھ نوبنو میںمیٹنگ ہال میں میٹنگ کریں گے۔ بدھ، یکم جنوری، ترنمول کا یوم تاسیس ہے۔ حکمراں جماعت اپنا یوم تاسیس ریاست بھر میں مختلف پروگراموں کے ذریعے منائے گی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد ریاست میں سوگ ہے۔ اس لیے ترنمول کے پروگراموں میں قومی پرچم نہیں لہرایا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.