
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے تریپورہ میں کانگریس پارٹی کو اہم کامیابی ملی ہے۔ سینئر ریاستی لیڈر پیجوش کانتی بسواس منگل کو کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تریپورہ کانگریس کے انچارج گریش چوڈانکر اور تریپورہ کانگریس کے ریاستی صدر آشیش کمار ساہا نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پجوش کانتی بسواس کو کانگریس میں شامل کرایا۔ پجوش کانتی بسواس تریپورہ میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔
ازدواجی معاملات میں آمدنی چھپانے پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہار ناراضگی
اس دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں تریپورہ کانگریس کے انچارج گریش چوڈانکر نے کہا کہ آج ہمارے پرانے دوست پجوش کانتی بسواس کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے اور ملک کو تقسیم کر رہی ہے، اس لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ پجوش کانتی بسواس کا کانگریس میں داخلہ تریپورہ میں کانگریس کو مضبوط کرے گا۔ اس کا فائدہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ہوگا۔
گمراہ کن اشتہارات پر سپریم کورٹ کا ’پتنجلی‘ کو نوٹس، مرکزی حکومت سے بھی جواب طلب
تریپورہ کانگریس کے ریاستی صدر آشیش کمار ساہا نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پیجوش کانتی بسواس جو ترنمول کانگریس تریپورہ کے ریاستی صدر تھے، کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ کانگریس خاندان میں ان کا خیر مقدم ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پجوش کانتی بسواس کی آمد سے تریپورہ میں کانگریس مضبوط ہوگی۔
