Sports

رشبھ پنت کا انوکھا انداز، اسے ویسا ہی رہنے دو

34views

سابق کرکٹر روی شاستری کا بیان

نئی دہلی ،22جون(ہ س)۔لیڈز انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کے بعد رشبھ پنت کی میدان میںگلاٹی مارتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق کرکٹرز نے کہا کہ یہ ان کا منفرد انداز ہے۔ پنت نے 178 گیندوں میں 134 رنز بنائے جو ان کی ساتویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے کہا کہ پنت شاید چھوٹی عمر سے ہی جمناسٹک کر رہے ہیں۔کمنٹیٹر بننے والے شاستری نے کہا، “اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ اسے جیسا وہ ہے ویسا ہی رہنے دو۔ وہ منفرد ہے۔ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی بہت زیادہ جمناسٹک کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی ایک ویڈیو میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر میں کوشش کرتا تو شاید سیدھا پول میں گر جاتا۔ پنت 2022 میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اس کے باوجود کرکٹ میں ان کی شاندار واپسی ان کے جذبے کی مثال ہے۔ بہت ساری سرجریوں کے بعد کلابازی کرنا واقعی حیرت انگیز ہے۔ہندوستانی بلے باز چیتشور پجار انے کہا کہ رشبھ رشبھ ہے، وہ ہمیشہ کچھ مختلف کرتا ہے۔ وہ بہت اچھے طریقے سے کرتا ہے۔ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا کرے گا۔ میں نے کبھی کوشش نہیں کی۔ مجھے اس کے لیے بہت مشق کرنی پڑے گی۔” سابق کرکٹر دنیش کارتک نے کہا کہ میں ایسا کچھ نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان کی طرح بیٹنگ کر سکتا ہوں، وہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں میں توقعات سے بہت بہتر ہیں۔ کارتک نے کہا، “جب میں چھوٹا تھا تو میرے والدین نے مجھے جمناسٹک کرنے کو کہا۔ میں نے کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ پنت نے اسے شاندار طریقے سے کیا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلے نہیں دیکھا… حیرت انگیز۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.