International

لبنان: اسرائیل کے زمینی حملے سے پہلے ہی لبنانی فوج نے خود کو سرحد سے پیچھے ہٹا لیا

66views

بیروت، 2 اکتوبر:۔ (ایجنسی) لبنانی فوج نے اسرائیلی فوج کے زمینی حملے سے پہلے ہی خود کو لبنانی سرحد سے پیچھے ہٹا لیا ہے۔ یہ بات لبنانی سکیورٹی سے متعلق ذرائع نے پیر کے روز ‘ العربیہ ‘ کو بتائی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے پیر کے روز ہی لبنان کےساتھ سرحد پر ایک سیکیورٹی زون کا اعلان کیا تھا ۔ اسرائیل کا یہ اعلان فوج کے لبنان میں داخل کرنے کے بندوبستی سلسلے میں کیا تاکہ اپنے پڑوسی ملک میں بد ترین بمباری کے بعد اب زمین پر جنگی آپریشن شرو ع کر سکے۔ اسرائیل کا فوجی زون کا قیام میتولامزغیو اور کفر گیلادی کے علاقوں میں کو فوجی زون قرار کیا ہے۔ دس فوجی زون میں کسی نقل وحرکت یا آمدورفت کی اجازت نہیں ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی فوج کے اعلان میں کیا گیا ہے۔ ادھر امریکہ نے اسرائیلی فوج کی لبنانی سرحد پر کی گئی نئی پوزیشننگ کا۔مشاہدہ کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان میں زمینی حملے کے لیے تیار ہے۔البتہ اس بارے میں ہمیں متعین تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ کہ اسرائیل کا اصل منصوبہ کب کے لیے ہے اور کب تک کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جوبائیڈن انتظامیہ اس غیر سرکاری اور غیر رسمی سے انداز میں یہ کہہ رہی ہے کہ لبنان پر زمینی حملہ نہ کرے۔ مگر باضابطہ طور پر ایسا موقف ظاہر نہیں کرتی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.