
ڈھاکہ، 06 مئی (ہ س)۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے استقبال کے لیے آج صبح دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا۔ لیور سیروسس، دل کی بیماری اور گردوں کے مسائل میں مبتلا خالدہ ضیا خصوصی ایئر ایمبولینس میں علاج کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچیں۔ انہوں نے کل رات ہیتھرو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ دوحہ میں اسٹاپ اوور کے بعد، آج دوپہر سے پہلے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پران کے طیارے نے لینڈنگکی۔ڈیلی اسٹار کے مطابق خالدہ ضیا کو یہ خصوصی ایئر ایمبولینس قطر کے شاہی خاندان نے فراہم کی ۔ 79 سالہ خالدہ ضیاء کے ساتھ ان کی بہو زبیدہ رحمان اور سیدہ شمائلہ رحمان بھی رہیں۔ گلشن میں حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خالدہ ضیا کی رہائش گاہ فیروزہ تک سڑک کے دونوں اطراف کارکن اور حامی بڑی تعداد میں کھڑے رہے۔ ملک بھر سے کارکن ڈھاکہ پہنچے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے راستےپر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔
