National

منی لانڈرنگ معاملے میں کارتی چدمبرم کو ملی راحت، راؤز ایونیو کورٹ نے سنایا ضمانت دینے کا فیصلہ

177views

چنی ویزا گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں آج کارتی چدمبرم کو عدالت سے ایک بڑی راحت ملی۔ انھیں دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ دراصل راؤز ایونیو کورٹ کے ذریعہ سمن جاری کیے جانے کے بعد مقررہ تاریخ سے قبل ہی کارتی چدمبرم پیش ہو گئے تھے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ای ڈی اور سی بی آئی کے خصوصی جج نے چدمبرم کو ضمانت دے دی۔

عدالت نے منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی چارج شیٹ کی بنیاد پر کارتی چدمبرم کو سمن جاری کیا تھا۔ اب عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم پر ملزم کارتی چدمبرم کو ضمانت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے 2011 میں 263 چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق مبینہ گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں کارتی چدمبرم کے علاوہ 3 دیگر لوگوں کو ای ڈی نے ملزم بنایا تھا۔ اس وقت کارتی کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر داخلہ تھے۔ اس معاملے میں سی بی آئی کے معاملہ درج کرنے کے بعد پریونشن آف منی لانڈرنگ کے تحت بھی کیس درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق اس معاملے میں تقریباً 50 لاکھ روپے کی رشوت لی گئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.