جے پور: راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو جے پور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ شیام نگر علاقہ میں واقع ان کے گھر پر پیش آیا۔ گولی لگنے کے فورا بعد گوگامیڈی کو میٹرو ماس ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گوگامیڈی منگل کی دوپہر شیام نگر علاقے میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ اسی دوران اسکوٹی پر سوار دو حملہ آوروں نے اس پر گولی چلا کر فرار ہوگئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی شیام نگر پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔اس واقعہ کے بعد سماج کے لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔ گوگامیڈی کے قتل کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، جس کی وجہ سے گوگامیڈی کے حامی اب ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے دو روز قبل ہی راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے نتائج سامنے آئے ہیں اور ابھی وہاں بی جے پی کی نئی حکومت نے حلف بھی نہیں اٹھایا ہے کہ اس سے پہلے ہی یہ واقعہ پیش آگیا۔
225
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
وزیراعظم نے مکر سنکرانتی، اُترائَن اور ماگھ بیہو کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی 14 جنوری (پی آئی بی)وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مکر سنکرانتی، اُترائَن اور ماگھ بیہو کے موقع...
’’مشن موسم ‘‘ پائیدار مستقبل اور مستقبل کی تیاری کے تئیں ہندوستان کے عزم کی علامت ہے:وزیراعظم
نئی دہلی ۔14؍جنوری۔ ایم این این۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے 150...
7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ
اے ٹی ایس کی تفتیش متعصب، ملزمین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ...
شدید زلزلہ سے پھر لرز اٹھا جاپان
ریکٹر اسکیل پر شدت 6.9 درج، سنامی کا الرٹ جاری نئی دہلی، 13 جنور:۔ (ایجنسی) دنیا میں لگاتار آ رہے...