NationalWest Bengal

بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں نے پھر شروع کی مکمل ہڑتال

19views

8 گھنٹے کی میٹنگ کے بعد کیا گیا فیصلہ

کولکاتا، یکم اکتوبر (ہ س)۔ ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹروں نے منگل سے مکمل ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ہڑتال کا فیصلہ پیر کی رات ا?ٹھ گھنٹے طویل جنرل باڈی (جی بی) کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹروں نے انتباہ دیا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ ریاست گیر ہڑتال کریں گے۔پانیہاٹی کے ساگر دتا میڈیکل کالج میں پہلے سے ہی ہڑتال جاری ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے کل دس مطالبات پیش کیے ہیں جن میں بنیادی طور پر متاثرہ کو فوری انصاف فراہم کرنا، سکریٹری ہیلتھ کو ہٹانا، اسپتالوں میں پولیس سیکورٹی بڑھانا، سرکاری اسپتالوں میں سینٹرل ریفرل سسٹم نافذ کرنا، اسپتالوں میں خالی بستروں کی نگرانی کے انتظامات کرنا، طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد، اسپتالوں میں خالی ا?سامیوں کو پْر کرنا، دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنا اور اسپتالوں میں سی سی ٹی وی اور پینک بٹن کا انتظام کرنا شامل ہیں۔ ان مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔پیر کو سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کے دوران جونیئر ڈاکٹروں کی وکیل اندرا جے سنگھ نے سات افراد کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے سی بی ا?ئی کو ان لوگوں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی جن کے خلاف جانچ جاری ہے۔ ریاستی وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ جن لوگوں کی فہرست سی بی ا?ئی دے گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اسپتالوں میں سی سی ٹی وی اور سیکورٹی سے متعلق کام 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ جونیئر ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی خدمات ہی کیوں فراہم کر رہے ہیں۔ ریاست نے جواب دیا کہ ڈاکٹر صرف ضروری خدمات فراہم کررہے ہیں، لیکن او پی ڈی اور دیگر خدمات نہیں۔ اس کے جواب میں اندرا جے سنگھ نے کہا کہ ضروری خدمات میں او پی ڈی اور ا?ئی پی ڈی دونوں شامل ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے ہدایت کی کہ جونیئر ڈاکٹر تمام ضروری خدمات فراہم کریں۔یہ معاملہ آر جی کر اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کے قتل اور عصمت دری سے متعلق ہے۔ جونیئر ڈاکٹر اس معاملے میں سپریم کورٹ سے جلد انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کیس کی اگلی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.