Jharkhand

رانچی میں کھلا جھارکھنڈ کا پہلا اسکن لیب

40views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ کی پہلی اسکن لیب اسٹیڈیو رانچی شہر کے ہرمو میں کھولی گئی ہے۔ اس کا افتتاح کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی نے کیا۔ اسکن لیب اسٹیڈیو ممبئی کی رہنے والی بھارت کی مشہور کاسمیٹولاجیسٹ داکٹر جمنا پائی کی اسکن کلینک کی چین ہے۔ اس اسٹیڈیو میں آپ کو عالمی معیار کا جلد کا علاج ملے گا، جیسے ڈیڈ کارپٹ فیشل، لیزر سے بالوں کو کم کرنا وغیرہ۔ ساتھ ہی پرماننٹ لیزر ہیئر ریڈکشن، پروفیشنل پیل، اڈوانس میڈی فیشیل، اینٹی ایجنگ، ایکنی کا علاج، اسکن ری فرنسنگ، ڈرمل تھیراپی، پگمنٹیشن کا علاج، بال جھڑنے کا علاج اور بہت سے دوسرے مسائل کا علاج ہوتا ہے۔ ان تمام علاج میں استعمال کی جانے والی مشینیں یو ایس۔ ایف ڈی اے کے ذریہ منظور شدہ ہیں۔ ساتھ ہی یہاں کے سبھی ڈاکٹر اور اسٹاف کو ذاتی طور پر ڈاکٹر جمنا پائی نے تربیت دی ہے۔ اسکن لیب تیس برس سے بھارے کے کئی اہم شہروں میں اپنی خدمات دے رہا ہے۔ یہ معلومات ڈاکٹر جمنا پائی نے آج ایک پریس کانفرنس میں دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمنا پائی کے علاوہ، امبا دیواان، ایشور سیٹھ، کوشل گپتا، گارگی ملکانی اور بھاویا دیوان موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.